شبیر رامپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جگر کے چھالوں کو دیدۂ تر ہرا تو رکھنا برس برس کے (غزل)
جگر کے چھالوں کو دیدۂ تر ہرا تو رکھنا برس برس کے
کہیں نہ بن جائیں داغ کالے یہ سوز غم سے جھلس جھلس کے
ہمارے دل میں بھی حسرتیں تھیں ہمیں بھی حاصل مسرتیں تھیں
وہ مٹ چکیں اب جو عادتیں تھیں یہ تذکرے ہیں کئی برس کے
نہ اب ہے ساقی نہ اب ہے ساغر وہ دن گئے عیش تھا میسر
ہمیں رلایا ہے خون شب بھر گھٹا نے شب کو برس برس کے
مٹائیں غم خواریوں کی راہیں دکھائیں کیوں یاس کی نگاہیں
عبث بھریں میں نے سرد آہیں کہ اڑ گئے ہوش ہم نفس کے
کبھی چمن کے تھے رہنے والے کبھی تھے آزاد رنج و غم سے
نہ پوچھ صیاد وہ فسانے کہ اب تو قیدی ہیں ہم قفس کے
نگاہ شبیرؔ سے جو پھیری تو تو نے ساقی پلائی کیونکر
یہ بے رخی ایسی ہے وفائی نہ پھر چکھائی لگا کے چسکے
مزید غزلیں از شبیر رامپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں