پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شبیر ابروی کی غزلیں — Shabbeer Abravi Ghazals

شبیر ابروی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

محنت کی کمائی پہ قناعت نہیں کرتا (غزل)

محنت کی کمائی پہ قناعت نہیں کرتا

بندوں کی طرح کیا وہ عبادت نہیں کرتا

چھوٹوں سے وہ تعظیم کی امید نہ رکھے

جو اپنے بڑوں کی کبھی عزت نہیں کرتا

بچوں کو سناتا ہے بزرگوں کی کہانی

وہ اپنی روایت سے بغاوت نہیں کرتا

غربت میں بچھا دیتا ہے قالین محبت

مہمان کی آمد پہ شکایت نہیں کرتا

بزدل بھی وہ کہلانے سے ڈرتا ہے جہاں میں

سچ بولنے کی بھی کبھی جرأت نہیں کرتا

اس واسطے کچھ لوگ خفا رہتے ہیں اس سے

شبیرؔ کسی رائی کو پربت نہیں کرتا

مزید غزلیں از شبیر ابروی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں