پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شبانہ سحر کی غزلیں — Shabaana Sahar Ghazals

شبانہ سحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خود کو بھلا کے ہم انہیں ڈھونڈیں مگر کہاں (غزل)

خود کو بھلا کے ہم انہیں ڈھونڈیں مگر کہاں

ان کی نظر نظر ہے ہماری نظر کہاں

جائیں تری تلاش میں شوریدہ سر کہاں

رہتے ہیں اپنے حال سے وہ باخبر کہاں

آنچل کی سرسراہٹیں نغمہ نواز ہیں

ساتھ ان کے جا رہی ہے نسیم سحر کہاں

برگشتہ آپ کیا ہیں زمانہ بھی ہے خلاف

اب ہم گزاریں زندگیٔ مختصر کہاں

مثل غبار راہ طلب استوار کر

سیکھا ہے اڑتی خاک نے عزم سفر کہاں

ان مست انکھڑیوں کے تصور میں کھو گئے

خود اپنے ہوش میں ہیں مرے چارہ گر کہاں

پہلی سی رسم و راہ شبانہؔ نہیں رہی

ہم مٹ گئے مگر انہیں اس کی خبر کہاں

مزید غزلیں از شبانہ سحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں