پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شارق قمر کی غزلیں — Shaariq Qamar Ghazals

شارق قمر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خواب سریکھا چھٹپن ساون پیاز کی روٹی دیسی گھی (غزل)

خواب سریکھا چھٹپن ساون پیاز کی روٹی دیسی گھی

اما کے سل بٹے والی دھنیے لہسن کی چٹنی

کچی مٹی کے گھر جیسے بچوں کو سہلاتے تھے

گبری والے دالانوں پر چوٹ کبھی نہ لگتی تھی

دس بارہ چھیدوں سے پانی فوارے سا پڑتا تھا

گھر میں ٹوٹی تلی والی ایک پرانی سی چھتری

سائیکل تھوڑی چوبیس انچی اونٹ چلایا کرتے تھے

وہ بھی تین چرن میں بھیا قینچی ڈنڈا پھر گدی

نیکر والی عمروں تک ہم خاک سمجھتے تھے جوٹھن

طوطے کے کترے امرودوں کو کھانے کی ہوڑ رہی

گھر کی کھپڑیل کے اندر ٹپ ٹپ میگھ برستے تھے

اما بابو ٹانکتے رہتے ٹین میں صابن کی ٹکی

آنگن کے آغوش میں لیٹے شب بھر نام بگاڑے تھے

تاروں کو اشٹار کہے تھے اور قمرؔ کو ماما جی

بنا مطلب کی وحشت ہو رہی ہے (غزل)

بنا مطلب کی وحشت ہو رہی ہے

کوئی حالت میں حالت ہو رہی ہے

غموں کا اس قدر عادی ہوا ہوں

کہ اب خوشیوں سے دہشت ہو رہی ہے

ذہن پہ دھول جمتی جا رہی ہے

اداکاری مسلط ہو رہی ہے

تجھے وحشت میں گالی بک رہا ہوں

پھر اس حالت پہ حیرت ہو رہی ہے

ترے احساس پاگل ہو گئے ہیں

سرابوں سے شکایت ہو رہی ہے

گزاری جا رہی ہے زندگی یوں

کسی بیوہ کی عدت ہو رہی ہے

نگاہ خشک سے رونا پڑے گا

یہاں پانی کی قلت ہو رہی ہے

خوشی والی رگیں ساکن ہیں کب سے

دکھوں والی میں حرکت ہو رہی ہے

بھلے شاعر سخن نہ کر سکیں گے

غلیظ و بد نظامت ہو رہی ہے

مرے اندر جو اک پاگل ہے شارقؔ

اسی کی ہے جو ہمت ہو رہی ہے

مزید غزلیں از شارق قمر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں