سید محمد مہدی علی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زخم سارے سجائے جائیں گے (غزل)
زخم سارے سجائے جائیں گے
آج پھر خط جلائے جائیں گے
جن کے اجزا میں ہو زہر شامل
ایسے امرت پلائے جائیں گے
آ ہی جائے گا وہ خبر لینے
جب یہ پتھر ہٹائے جائیں گے
کیا مزہ ہوگا روز محشر بھی
جب ستم گر بلائے جائیں گے
جو تکبر سے آج روشن ہیں
وہ ستارے گرائے جائیں گے
وقت ایسا بھی ظلم ڈھائے گا (غزل)
وقت ایسا بھی ظلم ڈھائے گا
غم تجھے رات بھر جگائے گا
خواب دستک نہ دیں گے آنکھوں پر
کوئی احساس مارا جائے گا
چین چھینے گی زندگی تیرا
تجھ کو فرقت کا درد کھائے گا
سسکیاں لب پہ رقص پا ہوں گی
غل تجھے خامشی سکھائے گا
وقت جیسا بھی ہو مگر مہدیؔ
دل اسے کس طرح بھلائے گا
مزید غزلیں از سید محمد مہدی علی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں