پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سیدہ ہما شاہ کی غزلیں — Sayyada Humaa Shah Ghazals

سیدہ ہما شاہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنے نخرے سنبھال چلتا بن (غزل)

اپنے نخرے سنبھال چلتا بن

تجھ میں کیا ہے کمال چلتا بن

روبرو تیرے رکھ دیا میں نے

ہر جواب و سوال چلتا بن

فون کرتا ہے روز جس کو تو

رکھ اسی کا خیال چلتا بن

کنکری بھی پہاڑ جیسی ہے

اپنے پتھر سنبھال چلتا بن

فانی دنیا میں ہم بشر جیسے

اور تو بے مثال چلتا بن

تو ہماؔ کو جو سخت سست کہے

تیری اتنی مجال چلتا بن

کبھی ہنسنا کبھی رونا کبھی نالے ہیں ترے (غزل)

کبھی ہنسنا کبھی رونا کبھی نالے ہیں ترے

کیا کہوں ہائے کہ سب روپ نرالے ہیں ترے

چاندنی پھول کہ خوشبو کا تصور کرنا

نام کچھ بھی رہے یہ سب ہی حوالے ہیں ترے

اب تو اس دل میں نہیں کچھ بھی بچا تیرے سوا

ان میں یادوں کے نئے زخم جو پالے ہیں ترے

دشت کا دشت ترے ہجر میں چھانا میں نے

پاؤں میرے ہیں مگر ان میں بھی چھالے ہیں ترے

جسم میں آگ بھڑکتی ہے تری قربت سے

دیکھ ہم بھی تو یہاں چاہنے والے ہیں ترے

آخری وقت تلک کوششیں کر کر دیکھیں

ہجر کے دام میں الجھے ہوئے چالے ہیں ترے

مزید غزلیں از سیدہ ہما شاہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں