پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ساون شکلا کی غزلیں — Sawan Shukla Ghazals

ساون شکلا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤں پرانے خواب آنکھوں میں (غزل)

کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤں پرانے خواب آنکھوں میں

کوئی منظر نہیں ٹکتا مری سیراب آنکھوں میں

نہ نیندیں تھیں نہ آنسو تھے نہ خوشیاں تھیں مگر تو تھا

کہ اب تو بھی نہیں آتا ہے ان بے خواب آنکھوں میں

کسی بھی آئنے میں اب مرا چہرہ نہیں دکھتا

مرا چہرہ نکلتا ہے انہیں بیتاب آنکھوں میں

جسے تعمیر کا ڈر ہے چلا جائے وہ بن بولے

جو ہیں تیار سچ کو وہ رہیں گے خواب آنکھوں میں

دفع کر عشق کا چرچا کہیں تو بھی نہ بہہ جائے

ابھی تو باندھ کے رکھیں ہیں سب سیلاب آنکھوں میں

پریشاں تھا مگر ایسا نہیں تھا (غزل)

پریشاں تھا مگر ایسا نہیں تھا

کہ مجھ میں کوئی تجھ جیسا نہیں تھا

تباہ ہونے لگی ہر وقت وہ بھی

اکیلا میں ہی دیوانہ نہیں تھا

جفا غم ہجر خواہش یاد باتیں

اگر دیکھو تو اس میں کیا نہیں تھا

غضب جلوہ نما تھا وصل اس کا

ابھی تک سوچتا ہوں تھا نہیں تھا

تمہارے عشق کے ہاتھوں سے مرنے

ہمیں آنا پڑا آنا نہیں تھا

وہیں سے جسم اس کا کانپتا تھا

جہاں پر میں اسے چھوتا نہیں تھا

محبت تھی نہ تھی یہ بات چھوڑو

جو تم نے کہہ دیا کہنا نہیں تھا

مزید غزلیں از ساون شکلا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں