پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سوربھ شرما صدف کی غزلیں — Saurabh Sharma Sadaf Ghazals

سوربھ شرما صدف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ترے احساس کو خوشبو بناتے (غزل)

ترے احساس کو خوشبو بناتے

جو بس چلتا تجھے اردو بناتے

یقیناً اس سے تو بہتر ہی ہوتی

وہ اک دنیا جو میں اور تو بناتے

مٹانے کی کبھی نوبت نہ آتی

جو میرے نام کا ٹیٹو بناتے

وہ جس میں ساری دنیا ڈوب جائے

تیری فرقت میں وہ آنسو بناتے

الٰہی تا قیامت ناچنا تھا

سو میری خاک سے گھنگھرو بناتے

کسی دن تیرگی کے کینوس پر

تمہاری یاد کے جگنو بناتے

دل جلانا ہمیں بھی آتا ہے (غزل)

دل جلانا ہمیں بھی آتا ہے

مسکرانا ہمیں بھی آتا ہے

دیکھیے آپ باز آ جائیں

یاد آنا ہمیں بھی آتا ہے

چھوڑ جانے میں آپ ماہر ہیں

بھول جانا ہمیں بھی آتا ہے

تیغ بازی کے آپ عادی ہیں

سر کٹانا ہمیں بھی آتا ہے

مزید غزلیں از سوربھ شرما صدف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں