پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ستیہ پی. گنگا نگر کی غزلیں — Satya P Ganganagar Ghazals

ستیہ پی. گنگا نگر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خوں سے تر قصے لکھیں گے ایک دن (غزل)

خوں سے تر قصے لکھیں گے ایک دن

خود سے وحشت میں ملیں گے ایک دن

آئنے میں ہم سا جو اک شخص ہے

حال اس کا بھی سنیں گے ایک دن

اس طرح جو چڑھ رہے ہو سیڑھیاں

آپ نظروں سے گریں گے ایک دن

کیا خبر تھی ہاتھ تیرا تھام کر

پتھروں میں جا بسیں گے ایک دن

یاد آخر کب تلک رکھو گے تم

چاند تارے بھی بجھیں گے ایک دن

نیند آ جائے جہاں ہر خواب کو

اس جگہ جا کر رہیں گے ایک دن

اور تو سب ٹھیک ہے لیکن سنو

ہجر کے مارے مریں گے ایک دن

مزید غزلیں از ستیہ پی. گنگا نگر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں