ستیش دوبے ستیارتھ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیرے جانے کا غم کم نہیں (غزل)
تیرے جانے کا غم کم نہیں
چشم پھر بھی مری نم نہیں
دل کہیں اب لگے کیسے جب
گھر ہی میرا منظم نہیں
شہر بھر میں ہیں بسمل مگر
ڈھونڈھو تو کوئی مرہم نہیں
یہ بھی ہے اک اثر عشق کا
سب لٹا کر بھی کچھ غم نہیں
سب کی پیشانی پر سلوٹیں
کون ہے جو کہ برہم نہیں
اس کی نظر عنایت تو ہے
سلسلہ پر یہ پیہم نہیں
پھر نہ دل سے کبھی نکالا گیا (غزل)
پھر نہ دل سے کبھی نکالا گیا
جو مری زندگی میں آیا گیا
مدتوں بعد وہ ملا تھا مجھے
کیوں مجھے نیند سے جگایا گیا
رنگ اس کا اتر گیا سارا
جب اسے آئنہ دکھایا گیا
بات سے پھر پلٹ گئی لڑکی
پھر کوئی لڑکا آج مارا گیا
میری تو جان ہی نکل گئی جب
دوست کہہ کر مجھے پکارا گیا
مزید غزلیں از ستیش دوبے ستیارتھ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں