ستیندر موہن شرما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بہاروں میں کوئل کا گانا سنا ہے (غزل)
بہاروں میں کوئل کا گانا سنا ہے
ترانہ نیا یہ سہانا سنا ہے
ہوا ہے کٹھن گھر سے باہر نکلنا
بہانا یہ ان کا پرانا سنا ہے
گلی سے گزرتے نہیں آج کل وہ
ستاتا ہے ان کو زمانہ سنا ہے
خفا چل رہے ہیں بہت آج کل وہ
کہیں اور ہے آنا جانا سنا ہے
کبھی کھڑکیوں پہ اسے تنہا پا کے
ہواؤں کا زلفیں اڑانا سنا ہے
گگن میں سجی ہے یہ رنگولی موہنؔ
ستاروں کا یوں جھلملانا سنا ہے
مزید غزلیں از ستیندر موہن شرما ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں