سروجیت سرو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
فضا کی رنگت نئی نئی ہے (غزل)
فضا کی رنگت نئی نئی ہے
مری یہ چاہت نئی نئی ہے
ذرا بتانا پتا خدا کا
مری عبادت نئی نئی ہے
کروں میں سجدہ یا ہاتھ جوڑوں
مری عقیدت نئی نئی ہے
لہو یہ خنجر کا بولتا ہے
ابھی شہادت نئی نئی ہے
کریں گے اک دن سنبھل سنبھل کر
ابھی محبت نئی نئی ہے
ابھی تو سوکھی نہیں سیاہی
ابھی عبارت نئی نئی ہے
چلو کریں سروؔ یاد تجھ کو
ملی یہ فرصت نئی نئی ہے
دل کہاں اب کسی سے ملتا ہے (غزل)
دل کہاں اب کسی سے ملتا ہے
خود سے بھی بے دلی سے ملتا ہے
خشک سے ہو گئے ہیں رشتے سب
ہر کوئی بے رخی سے ملتا ہے
خار اپنوں کے بھول جاتی ہوں
پھول جب اجنبی سے ملتا ہے
مول ہوتا جہاں میں ہر شے کا
یہ سبق مفلسی سے ملتا ہے
سروؔ مت پوچھ تو مزا کتنا
دوسروں کی خوشی سے ملتا ہے
مزید غزلیں از سروجیت سرو ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں