پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ثروت زیدی بھوپالی کی غزلیں — Sarvat Zaidi Bhopali Ghazals

ثروت زیدی بھوپالی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہمیشہ لب پہ میٹھے بول رکھنا (غزل)

ہمیشہ لب پہ میٹھے بول رکھنا

محبت کے دریچہ کھول رکھنا

یہی تو راستے ہیں زندگی کے

خلوص و پیار میں مت جھول رکھنا رکھنا

مری فطرت کا یہ شیوہ نہیں ہے

کسی کے سامنے کشکول رکھنا

محبت چاند سے بھی قیمتی ہے ہے

نہیں آسان اس کا مول رکھنا

کسی کے واسطے کچھ بھی کہو تم

مگر الفاظ پہلے تول رکھنا رکھنا

مخالف ہوں ہوائیں غم نہیں ہے تم

پرندوں کی طرح پر کھول رکھنا

یقیناً جیت لو گے کھیل ثروتؔ ہے

نظر میں زندگی کا گول رکھنا

یقیناً جیت لو گے کھیل ثروتؔ

نظر میں زندگی كا گول رکھنا

اس کو ملے گی درد کی دولت جہان سے (غزل)

اس کو ملے گی درد کی دولت جہان سے

گزرے نہ کوئی میری طرح امتحان سے

میرے خدا مجھے تو زمیں پر اتار دے

گھبرا گیا ہے دل مرا اونچی اڑان سے

ایسا نہ ہو کہ کرب سے دیواریں رو پڑیں

زیادہ نہ بات کیجئے سونے مکان سے

میں دوسروں کے عکس میں ڈھلتا چلا گیا

تصویر بولتی رہی میری زبان سے

ملتی ہیں کتنی روٹیاں محنت کی دھوپ میں

پوچھے کوئی یہ کھیت میں جا کر کسان سے

اب تک حویلیوں میں مرا ذکر خیر ہے

رشتہ جڑا ہوا ہے ابھی خاندان سے

گزرے گی رات کیسے کہ دن تو گزر گیا

پڑھتا ہوں روز شام کا اخبار دھیان سے

پردیس میں بھی دیس کی خوشبو نہیں گئی

ناتا ہے میری روح کا ہندوستان سے

منزل کی جستجو میں بھٹک جاؤ نہ کہیں

ثروتؔ چراغ لے کے نکلنا مکان سے

مزید غزلیں از ثروت زیدی بھوپالی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں