پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سرور جاوید کی غزلیں — Sarvar Javed Ghazals

سرور جاوید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

شکست عشق کا قصہ نیا نہیں رکھتے (غزل)

شکست عشق کا قصہ نیا نہیں رکھتے

مگر ہم اس کے سوا راستہ نہیں رکھتے

اذیتوں کے علاوہ ہماری عمر کے لوگ

محبتوں سے کوئی واسطہ نہیں رکھتے

ہیں ایک عمر سے بے خانماں کہ آج بھی ہم

سوائے عشق کوئی تجربہ نہیں رکھتے

جرس کی رسم ہے دستک کناں مگر ہم لوگ

بہت دنوں سے کوئی مدعا نہیں رکھتے

محبتوں سے گریزاں ہیں تیرے باد کہ ہم

جراحتوں کو طلب سے سوا نہیں رکھتے

مزید غزلیں از سرور جاوید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں