پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سارل باگلا کی غزلیں — Sarul Bagla Ghazals

سارل باگلا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنا جانا نہیں کہ کم کر لیں (غزل)

آنا جانا نہیں کہ کم کر لیں

غم بہانا نہیں کہ کم کر لیں

زیست کٹتی ہے روز قطروں میں

یہ فسانہ نہیں کہ کم کر لیں

یہ محبت ہی سب مصیبت تھی

وہ بھی مانا نہیں کہ کم کر لیں

یہ نہ ہو دل میں بال کر لینا (غزل)

یہ نہ ہو دل میں بال کر لینا

نیند آئے تو کال کر لینا

اس کو کچھ دیر گر جواب نہ دوں

پاگلوں جیسا حال کر لینا

تم نے مجھ کو جو لے لیا مجھ سے

تم ہی اب دیکھ بھال کر لینا

پھر نہ تم رات رات روتے ہوئے

نیلی آنکھوں کو لال کر لینا

خود سے خود ہی جواب بھی دینا

خود سے خود ہی سوال کر لینا

مزید غزلیں از سارل باگلا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں