پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سرپٹ لکھنوی کی غزلیں — Sarpat Lakhnavi Ghazals

سرپٹ لکھنوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر (نظم)

آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر آج کی تازہ خبر

کوئی بے پر کی نہیں کوئی بے سر کی نہیں ہے یہ پر تازہ خبر

آج اک تازہ خبر آئی ہے انبالے سے

لاش اک ہاتھی کی نکلی ہے کسی نالے سے

ڈاکٹر دیکھ کے بولا یہ اسے آلے سے

یہ مرا زہر سے نا قتل ہوا بھالے سے

مر گیا بھوک میں یہ کھا کے کہیں کچی مٹر

اک کباڑی سے مجھے مل گیا جادو کا چراغ

رات دن خرچ کیا کرتا ہوں اس پر میں دماغ

سوچتا ہوں کہ مصیبت کو ملے دل کو فراغ

لیکن اب تک نہ ملا کوئی خزانے کا سراغ

لوگ کہتے ہیں عمل میں ہے ترے دم کی کسر

بمبئی بھاگا تھا اک لڑکا جو اپنے گھر سے

جیب خالی تھی نہ تھے اس میں نئے دس پیسے

شکل ٹی ٹی کی یکایک جو نظر آئی اسے

آخرش کود پڑا چلتی ہوئی گاڑی سے

بے ٹکٹ ختم ہوا منزل ہستی کا سفر

مزید غزلیں از سرپٹ لکھنوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں