پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سرشار بلند شہری کی غزلیں — Sarshaar Buland Shahri Ghazals

سرشار بلند شہری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تو بھی دریا ہے جنوں خیز گزر بھی (غزل)

تو بھی دریا ہے جنوں خیز گزر بھی

وادئ سنگ کے سینے میں اتر بھی

قید کر لیں چلو سورج کی شعاعیں

ہاتھ آ جائیں گے خوش رنگ ثمر بھی

اک ترا خواب ہی آنکھوں میں نہیں ہے

جگمگاتے ہیں کئی اور سفر بھی

وہ جزیرہ ہوں جہاں دھوپ نہیں ہے

کوئی سورج کی کرن پھینک ادھر بھی

ذہن تو پہلے ہی مفلوج تھا اپنا

دھند میں لپٹی رہی برق نظر بھی

نیل گوں آگ سے تشکیل ہوئی ہے

اپنے سائے سے لرزتا ہے بشر بھی

جلوہ چاروں اور تھا (غزل)

جلوہ چاروں اور تھا

بیچ میں اک مور تھا

سیدھا سادا آدمی

برتا تو چوکور تھا

دہراؤں الفاظ کو

آوازوں کا شور تھا

مرضی اس کی چھوڑیئے

اپنا کوئی زور تھا

آنکھوں میں کیوں خوف تھا

دل میں کوئی چور تھا

میں دلی میں منتظر

وہ پاپی لاہور تھا

مزید غزلیں از سرشار بلند شہری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں