ثاقب ندیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میں دفتر کی کرسی پہ بیٹھا ہوا (نظم)
میں دفتر کی کرسی پہ بیٹھا ہوا
گالیاں بک رہا ہوں
موسم کی حدت کو
حدت میں شدت کو
حدت کی شدت میں پکتے ہوئے آم کو
جو کہ میرا نہیں ہے
ٹیبل پہ رکھے ہوئے کام کو
جو ابھی تک پڑا ہے
ہوا کو
ہوا میں منافق سروں کی آمیزش کو
کار محبت کو
کار محبت میں تپتے ہوئے حسن کو بھی
جسے دیکھ کر قیس کی آنکھ
جفتی کے سپنوں میں ڈوبی
ٹیبل پہ اوندھا پڑا ہے جو سگریٹ کا پیکٹ
میں کہتا ہوں یوں ہی پڑا ہے
میں پیتا نہیں ہوں
کسی دن پیوں گا جیوں گا
مگر وہ مری بات پر مسکراتی ہے
اور اس کی آنکھوں میں اک بے یقینی ہے
مجھے قتل کرتی ہوئی بے یقینی
بے یقینی سے اس بے یقینی کو
مجھے ایک سگریٹ ہی سلگا دو کوئی
مزید غزلیں از ثاقب ندیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں