ساقی جاوید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چاند میری زمیں پھول میرا وطن (نظم)
چاند میری زمیں پھول میرا وطن
میرے کھیتوں کی مٹی میں لعل یمن
میرے ملاح لہروں کے پالے ہوئے
میرے دہقاں پسینوں کے ڈھالے ہوئے
میرے مزدور اس دور کے کوہ کن
میرے فوجی جواں جرأتوں کے نشاں
میرے اہل قلم عظمتوں کی زباں
میرے محنت کشوں کے سنہرے بدن
میری سرحد پہ پہرا ہے ایمان کا
میرے شہروں پہ سایہ ہے قرآن کا
میرا اک اک سپاہی ہے خیبر شکن
میرے دہقاں یوں ہی ہل چلاتے رہیں
مری مٹی کو سونا بناتے رہیں
گیت گاتے رہیں میرے شعلہ بدن
مزید غزلیں از ساقی جاوید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں