پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سنکشیپ برنوال اکشت کی غزلیں — Sankshep Baranwal Akshat Ghazals

سنکشیپ برنوال اکشت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اسی سے پوچھئے تاثیر اس کی (غزل)

اسی سے پوچھئے تاثیر اس کی

جسے دشمن کہے تقدیر اس کی

مصور کینوس پر رو رہا تھا

بکی اب تک نہیں تصویر اس کی

اہنسا کا پجاری بن گیا وہ

ہمیں چبھتی رہی شمشیر اس کی

تو اکشت اس لیے تم لڑ رہے تھے

بچانی تھی تمہیں تصویر اس کی

مزید غزلیں از سنکشیپ برنوال اکشت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں