پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سنجے شکلا تلخ کی غزلیں — Sanjay Shukla Talkh Ghazals

سنجے شکلا تلخ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پیٹھ میں خنجر کا ڈر ہے کیا کروں (غزل)

پیٹھ میں خنجر کا ڈر ہے کیا کروں

یہ شریفوں کا نگر ہے کیا کروں

لوٹنے میں دیر ہو ہی جائے گی

راستے میں اس کا گھر ہے کیا کروں

میں ہوں آوارہ مگر معصوم ہوں

دوستوں کا سب اثر ہے کیا کروں

دو گھڑی ہی لطف دے گا آپ کو

میرا قصہ مختصر ہے کیا کروں

کاٹ پھینکو اس کو تو آرام ہو

درد سر میں کس قدر ہے کیا کروں

کیسے چینل کی بڑھے ٹی آر پی

آج پھر باسی خبر ہے کیا کروں

مجھ سے رہیے دور جل جائیں نہ آپ

میری باتوں میں شرر ہے کیا کروں

ملے گی خوب شہرت نام ہوگا (غزل)

ملے گی خوب شہرت نام ہوگا

اگر اونچا تمہارا دام ہوگا

وہ جلتا ہے مگر لپٹیں نہیں ہیں

ضرور احساس کا گودام ہوگا

رہوں گا چپ تو پھٹ جائے گا سینہ

اگر بولوں گا تو کہرام ہوگا

وفا کا وزن تم بس یوں سمجھ لو

بہت مشکل سے یہ دس گرام ہوگا

ترے شبدوں میں کڑوا پن بہت ہے

ترا تو تلخؔ ہی اپنام ہوگا

مزید غزلیں از سنجے شکلا تلخ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں