سنجے سنگھ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مبتلا ہونا ہے مجھ کو تھوڑا سا بیداد بھی (غزل)
مبتلا ہونا ہے مجھ کو تھوڑا سا بیداد بھی
رزق بھی ہے وجہ اس کی اور تیری یاد بھی
دل مکاں میرا بنا کر گھر بسایا اور کا
ایک گھر آباد تب سے ایک دل برباد بھی
اپنے کپڑوں پر لگانا ٹھیک سے پیوند تم
ہو بہ ہو انسانوں جیسے لگتے ہیں جلاد بھی
اور کتنی ناز برداری کروں اس جسم کی
مٹی کے بت کی زیادہ ہے نہیں میعاد بھی
کیا میاں ہر بار کہہ دیتے ہو کہ بس ٹھیک ہے
مسکرا کے دو کبھی میری غزل پہ داد بھی
کبھی محبت کبھی کبھی دوں عذاب خود کو (غزل)
کبھی محبت کبھی کبھی دوں عذاب خود کو
بڑے سلیقے سے کرتا ہوں میں خراب خود کو
مجھے طلب مے کی اور بوتل بھی خالی ساقی
یا تو مجھے دے شراب یا کر شراب خود کو
عجیب سی کیفیت ہے جب سے اسے ملا ہوں
میں کر کے خود سے سوال پھر دوں جواب خود کو
مزید غزلیں از سنجے سنگھ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں