پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سنجے مصرا شوق کی غزلیں — Sanjay Mishra Shauq Ghazals

سنجے مصرا شوق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کچھ بھی سمجھ نہ پاؤ گے میرے بیان سے (غزل)

کچھ بھی سمجھ نہ پاؤ گے میرے بیان سے

دیکھا بھی ہے زمیں کو کبھی آسمان سے

ہم روشنی کی بھیک نہیں مانگتے کبھی

جگنو نکالتے ہیں اندھیروں کی کان سے

محسوس کر رہی ہے زمیں اپنے سر پہ بوجھ

مٹی کھسک کے گرنے لگی ہے چٹان سے

ہنستی ہوئی بہار کا چہرہ اتر گیا

بارود بن کے لفظ جو نکلے زبان سے

ہم کیوں بنا رہے ہیں انہیں اپنا رہنما

جو کھیلتے ہیں روز ہماری ہی جان سے

قیمت لگا رہے ہیں ہمارے لہو کی وہ

اور چاہتے ہیں اف نہ کریں ہم زبان سے

کرنا ہے اپنے غم کا ازالہ بھی خود ہمیں

بارش نہ ہوگی امن کی اب آسمان سے

جس نے میرے سر پر تہمت رکھی ہے (غزل)

جس نے میرے سر پر تہمت رکھی ہے

میں نے اس کے گھر کی عزت رکھی ہے

بات الگ ہے فاقہ مست فقیروں کی

ٹھوکر میں دنیا کی دولت رکھی ہے

امرت جل لے جاؤ کہ اس نے ہاتھوں میں

کنواں کھودنے بھر کی طاقت رکھی ہے

میں نے تو دتکار دیا سو بار اسے

لیکن اس نے میری عزت رکھی ہے

سفر بہت مشکل ہے پاپی دنیا کا

عزت کے پیچھے ہی ذلت رکھی ہے

مزدوروں کو پھل سے کیا لینا دینا

ان کے حصے میں تو محنت رکھی ہے

گھر کے باہر بھیڑ لگی ہے منگتوں کی

جیسے میرے گھر میں دولت رکھی ہے

ماں کا رتبہ سب سے اونچا ہے سنجےؔ

اس کے پاؤں کے نیچے جنت رکھی ہے

مزید غزلیں از سنجے مصرا شوق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں