پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سنجر غازیپوری کی غزلیں — Sanjar Ghazipuri Ghazals

سنجر غازیپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بن سنور کر جو وہ نکلتے ہیں (غزل)

بن سنور کر جو وہ نکلتے ہیں

دیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں

جب وہ غیروں کے ساتھ چلتے ہیں

مونگ چھاتی پہ میری دلتے ہیں

ناتواں جبکہ راہ چلتے ہیں

کہیں گرتے کہیں سنبھلتے ہیں

ایک بوسے کے ہم تو سائل ہیں

بے لئے کب یہاں سے ٹلتے ہیں

بن سنور کر وہ ناز سے سنجرؔ

دل لبھانے کی چال چلتے ہیں

پہلے تھا کوئی کہ تھی جس سے محبت مجھ کو (غزل)

پہلے تھا کوئی کہ تھی جس سے محبت مجھ کو

بخدا اب تو کسی سے نہیں الفت مجھ کو

خوبرو اب تو نظر میں کوئی جچتا ہی نہیں

بھا گئی جب سے تری سانولی صورت مجھ کو

وعدہ آنے کا ہے کل دیکھو ذرا آ جانا

ورنہ بے چپن کرے گی شب فرقت مجھ کو

غیر سے آٹھ پہر آپ ملا کرتے ہیں

ہے یہ اندھیر دکھاتے نہیں صورت مجھ کو

جب سے تعریف میں کرتا ہوں پیمبر سنجرؔ

نظر آنے لگی ان آنکھوں سے جنت مجھ کو

مزید غزلیں از سنجر غازیپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں