پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سنگیتا شریواستو سمن کی غزلیں — Sangeeta Srivastava Suman Ghazals

سنگیتا شریواستو سمن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک نظریں جو ملانے سے ہمارے دل میں (غزل)

ایک نظریں جو ملانے سے ہمارے دل میں

آن بیٹھا وہ بہانے سے ہمارے دل میں

آپ کے روز منانے سے ہمارے دل میں

بجنے لگتے ہیں ترانے سے ہمارے دل میں

جان دینے کی ادا خوب ہوا کرتی ہے

صبر ہے جان لٹانے سے ہمارے دل میں

ٹیس اٹھتی ہے کبھی درد جواں ہوتا ہے

جذبۂ عشق نبھانے سے ہمارے دل میں

ہم نے نفرت کو محبت سے ہمیشہ جیتا

سکھ ہے کچھ پیار کمانے سے ہمارے دل میں

جسم کچا مکان ہے پیارے (غزل)

جسم کچا مکان ہے پیارے

اس پہ نا حق گمان ہے پیارے

قرض نے کھا لیا ہے گھر اس کا

اب سڑک پر کسان ہے پیارے

دور تک جام کیوں ہوئے رستے

کون سا اب نہان ہے پیارے

کیسی دنیا میں لوگ رہتے ہیں

ہر طرف کھینچ تان ہے پیارے

چین کیسے پڑے تخیل کو

اس ندی میں اپھان ہے پیارے

رشتے ناطے تمام بکتے ہیں

ہر جگہ یہ دکان ہے پیارے

ضد کے آگے کوئی نہیں ٹکتا

کتنے دن آسمان ہے پیارے

اس کے ہونے سے ہے جہان سمنؔ

اس کے بن کب جہان ہے پیارے

مزید غزلیں از سنگیتا شریواستو سمن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں