پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سنگیت پانڈے کی غزلیں — Sangeet Pandey Ghazals

سنگیت پانڈے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کیوں جان کے بھی لوگ سب انجان بہت ہیں (غزل)

کیوں جان کے بھی لوگ سب انجان بہت ہیں

ہیں فائدے کم عشق کے نقصان بہت ہیں

اے یار ذرا دل کو تو قابو میں رکھا کر

رہ رہ کے مچلتے ترے ارمان بہت ہیں

دشمن ہی نہیں ہیں مری بربادی میں شامل

مجھ پر مرے یاروں کے بھی احسان بہت ہیں

سنگیتؔ ذرا ٹھیک کرو اپنا رویہ

کچھ لوگ یہاں تم سے پریشان بہت ہیں

ڈھانا تو بند مجھ پہ ستم کر نہیں رہا (غزل)

ڈھانا تو بند مجھ پہ ستم کر نہیں رہا

دل ہے کہ چوٹ کھا کے مرا بھر نہیں رہا

میرے بغیر تو ہے اگر خوش تو یاد رکھ

زندہ ہوں میں بھی تیرے بنا مر نہیں رہا

دنیا مرے خلاف ہے تو بھی نہیں ہے غم

کیوں اعتبار تجھ کو بھی مجھ پر نہیں رہا

جس دن سے ختم زندگی سے ہو گیا لگاؤ

کچھ یوں ہوا کہ موت کا بھی ڈر نہیں رہا

تیرے بغیر اور تو نقصان کچھ نہیں

میرا ہی گھر کہیں سے مرا گھر نہیں رہا

مزید غزلیں از سنگیت پانڈے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں