پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سندیپ گپتے کی غزلیں — Sandeep Gupte Ghazals

سندیپ گپتے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہیں اڑنے کی عادت کیا کرو گے (غزل)

نہیں اڑنے کی عادت کیا کرو گے

پرندوں سے محبت کیا کرو گے

ذرا سی آنچ سے ڈرتے ہو یارو

شراروں سے شرارت کیا کرو گے

نہیں آ پائے باہر بھیڑ سے خود

زمانہ سے بغاوت کیا کرو گے

محبت تو کسی سے کر نہ پائے

کسی سے تم شکایت کیا کرو گے

تمہارے ہاتھ میں خنجر نہیں ہے

شرافت کی حفاظت کیا کرو گے

فقط سجے ہوئے دیوار و در کا کیا مطلب (غزل)

فقط سجے ہوئے دیوار و در کا کیا مطلب

جہاں سکون نہیں ایسے گھر کا کیا مطلب

کسی کے کام نہ آئے تو زر کا کیا مطلب

نہ پھل نہ چھاؤں ہے ایسے شجر کا کیا مطلب

نہ راستوں کا ٹھکانہ نہ منزلوں کا پتا

ترے بغیر مرے اس سفر کا کیا مطلب

کوئی حیات کے معنی بتا کے سمجھائے

طویل کیا ہے بھلا مختصر کا کیا مطلب

مزید غزلیں از سندیپ گپتے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں