پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سندیپ گاندھی نہال کی غزلیں — Sandeep Gandhi Nehal Ghazals

سندیپ گاندھی نہال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دکھنے میں ہیں سیدھی لڑکی (غزل)

دکھنے میں ہیں سیدھی لڑکی

لیکن ہے وہ ضدی لڑکی

مجھ کو ہر دم تڑپاتی ہے

اپنی ماں کی بگڑی لڑکی

اس پر لکھتا غزلیں پیاری

سب کچھ ہے وہ پگلی لڑکی

ہم کو چھوڑا گھر کی خاطر

یعنی ہے وہ اصلی لڑکی

وعدہ تھا اک سنگ جینے کا

مجبوری میں بدلی لڑکی

تم نے اتنا بھلا دیا ہم کو (غزل)

تم نے اتنا بھلا دیا ہم کو

جب بھی چاہا رلا دیا ہم کو

نیند تو خیر آ نہیں سکتی

پیار کا جو صلہ دیا ہم کو

خواب جھوٹے بڑے ہی سچے تھے

خواہ مخواہ کیوں جگا دیا ہم کو

آپ ایسا کبھی کرو گے نہیں

وقت نے ہی دغا دیا ہم کو

چاہتا ہوں جسے بہت زیادہ

خاک میں ہی ملا دیا ہم کو

مزید غزلیں از سندیپ گاندھی نہال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں