سنچت پانڈے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میں گھر والوں سے بچ کر مل رہا تھا (غزل)
میں گھر والوں سے بچ کر مل رہا تھا
مگر اس سے برابر مل رہا تھا
بچھڑ جانے کا غم تو تھا مجھے پر
میں سب سے مسکرا کر مل رہا تھا
کبھی جن میں تھے میں نے پھول سونپے
انہیں ہاتھوں سے پتھر مل رہا تھا
زندگانی کا سفر ہلکان ہے تیرے بغیر (غزل)
زندگانی کا سفر ہلکان ہے تیرے بغیر
ہر گلی ہر راستہ سنسان ہے تیرے بغیر
لوٹ آؤ اس قدر ناراضگی اچھی نہیں
کون اس دنیا میں میری جان ہے تیرے بغیر
یاں کہ تیرے بعد رہتی ہیں فقط مایوسیاں
گھر کا ہر کونا صنم ویران ہے تیرے بغیر
مزید غزلیں از سنچت پانڈے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں