پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سلطنت قیصر کی غزلیں — Saltanat Qaisar Ghazals

سلطنت قیصر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ساری رات نہ سونے سے (غزل)

ساری رات نہ سونے سے

کیا ہوتا ہے رونے سے

کچھ بھی ہاتھ نہیں آتا

ہونے یا نہ ہونے سے

اس کی چاپ سنائی دی

گھر کے کونے کونے سے

بہتا پانی ٹھہر گیا

اس کے پاؤں ڈبونے سے

منظر خواب نہیں بدلا

ہاتھ میں خار چبھونے سے

اس کا ہار نہیں بنتا

خالی پھول پرونے سے

کہیں بھی میں رہوں تیرا خیال تو ہوگا (غزل)

کہیں بھی میں رہوں تیرا خیال تو ہوگا

ترے بچھڑنے کا دل میں ملال تو ہوگا

ترے لیے تو کئی راستے نکل آئے

مرے لیے بھی کہیں اندمال تو ہوگا

بہت ہی خالی ہوا دل مگر کہیں اس میں

یقیں نہیں تو کوئی احتمال تو ہوگا

رواں رہے گا اگر رہگزر کے ساتھ یوں ہی

یہ سبزہ پیروں تلے پائمال تو ہوگا

جو روشنی ہی علامت ہے تیرے ملنے کی

جہاں چراغ جلے گا وصال تو ہوگا

مزید غزلیں از سلطنت قیصر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں