سلمان حامدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لفظ بھول جاتا ہوں (نظم)
لفظ بھول جاتا ہوں
بات کہہ نہیں پاتا
موتیوں سے پانی پر
عکس تو بناتا ہوں
کچھ میں یاد رکھتا ہوں
کچھ میں بھول جاتا ہوں
روشنی کو تکتا ہوں
تھوڑی دیر چلتا ہوں
دل میں بات جو بھی ہے
تم سے کہہ نہیں پاتا
پھر یہ سوچ آتی ہے
دل کی بات کرنے کو
لفظ کیوں ضروری ہیں
جو بھی تم کو پڑھنا ہے
سب لکھا ہے آنکھوں میں
ہو سکے تو پڑھ لینا
پڑھ اگر نہ پاؤ تو
خود سے ہی بنا لینا
پھر ذرا سنبھلتا ہوں
اک چھڑی پکڑتا ہوں
کھڑکیوں کے پنے پر
اک شبیہ بناتا ہوں
ان کہی سی باتوں میں
سلسلے پرانے ہیں
کیسے کیسے چہرے ہیں
کیسے دوستانے ہیں
زندگی ذرا سی ہے
مختصر فسانے ہیں
راکھ دل کریدیں تو
دفن کتنی یادیں ہیں
قیمتی خزانے ہیں
مزید غزلیں از سلمان حامدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں