پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سلیم رضا ریوا کی غزلیں — Saleem Raza Rewa Ghazals

سلیم رضا ریوا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہنس دے تو کھلے کلیاں گلشن میں بہار آئے (غزل)

ہنس دے تو کھلے کلیاں گلشن میں بہار آئے

وہ زلف جو لہرائیں موسم میں نکھار آئے

مل جائے کوئی ساتھی ہر غم کو سنا ڈالیں

بے چین مرا دل ہے پل بھر کو قرار آئے

مدہوش ہوا دل کیوں بے چین ہے کیوں آنکھیں

ہوں دور مے خانہ سے پھر کیوں اے خمار آئے

کھل جائیں گی یہ کلیاں محبوب کے آمد سے

جس راہ سے وہ گزرے گلشن میں بہار آئے

جن جن پہ عنایت ہے جن جن سے محبت ہے

ان چاہنے والو میں میرا بھی شمار آئے

پھولوں کو سجایا ہے پلکوں کو بچھایا ہے

اے باد صبا کہہ دے اب جانے بہار آئے

بلبل میں چہک تم سے پھولوں میں مہک تم سے

رخسار پہ کلیوں کے تم سے ہی نکھار آئے

جانے کیسے ہوں گے آنسو بہتے ہیں تو بہنے دو (غزل)

جانے کیسے ہوں گے آنسو بہتے ہیں تو بہنے دو

بھولی بسری بات پرانی کہتے ہیں تو کہنے دو

ہم بنجاروں کو نا کوئی باندھ سکا زنجیروں میں

آج یہاں کل وہاں بھٹکتے رہتے ہیں تو رہنے دو

مفلس کی تو مجبوری ہے سردی گرمی بارش کیا

روٹی کی خاطر سارے غم سہتے ہیں تو سہنے دو

اپنے سکھ سنگ میرے دکھ کو ساتھ کہاں لے جاؤ گے

الگ الگ وہ اک دوجے سے رہتے ہیں تو رہنے دو

خون غریبوں کا دامن میں اپنے نا لگنے دیں گے

سپنوں کے گر محل ہمارے ڈہتے ہیں تو ڈہنے دو

پیار میں ان کے سدھ بدھ کھو کر اس طرح بے حال ہوئے

لوگ ہمیں عاشق آوارہ کہتے ہیں تو کہنے دو

مست مگن ہم اپنی دھن میں رہتے ہیں دیوانوں سا

جانے کتنے ہم کو پاگل کہتے ہیں تو کہنے دو

مزید غزلیں از سلیم رضا ریوا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں