پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صلاح الدین فائق برہانپوری کی غزلیں — Salahuddin Faiq Burhanpuri Ghazals

صلاح الدین فائق برہانپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بیٹھے ہیں بھیگی زلف پریشاں کئے ہوئے (غزل)

بیٹھے ہیں بھیگی زلف پریشاں کئے ہوئے

کافر ادائے حسن کو عریاں کئے ہوئے

دل کچھ محبتوں سے گریزاں کئے ہوئے

بیٹھا ہوں کچھ خیال پریشاں کئے ہوئے

آنکھوں میں اک لطیف سی مستی بھری ہوئی

نظروں کو ہمکنار گلستاں کئے ہوئے

آ میکدے میں بن کے بہار ہوائے صبح

چل دے ہر ایک جام کو رقصاں کئے ہوئے

موسیٰ بتا رہا ہوں یہیں جلوہ گاہ طور

نظروں کو صرف جلوۂ پنہاں کئے ہوئے

عالم دکھا رہے ہیں عجب نور و نار کا

جلووں کو حسن و عشق کے یک جاں کئے ہوئے

مجھ پر جنون شوق کا کیوں کر اثر غلط (غزل)

مجھ پر جنون شوق کا کیوں کر اثر غلط

گر یہ غلط تو راہ غلط راہبر غلط

نظر آ گئے وہ آپ ہی دیکھا جو آئنہ

سمجھے تھے عشق ہی کو مریض نظر غلط

وارفتگئ شوق سنبھلنے بھی دے مجھے

بے تابیوں کا وہ نہ کہیں لیں اثر غلط

مت پوچھ وہ نگاہوں سے کیا کچھ پلا گئے

اب بے خودیٔ شوق میں باقی کسر غلط

فائقؔ گداز دل ہے محبت میں اصل شے

یہ سیل اشک خام یہ دامان تر غلط