پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ساجد علی کی غزلیں — Sajid Ali 1 Ghazals

ساجد علی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اے کاش اپنے سارے جذبات روک لیتا (غزل)

اے کاش اپنے سارے جذبات روک لیتا

جس بات پر وہ روٹھے وہ بات روک لیتا

تاریکیوں کا دن کی گر مجھ کو علم ہوتا

مٹھی میں چاند کر کے میں رات روک لیتا

آنے کی تیرے دل کو تھوڑی بھی آس ہوتی

میں بادلوں سے کہہ کر برسات روک لیتا

تم خواب بن کے میری گر انجمن میں آتے

تاروں کی اپنے گھر میں بارات روک لیتا

میرے بھی گر چمن میں فصل بہار آتی

دامن میں خوشبوؤں کی سوغات روک لیتا

گھر اپنا چھوڑ کر جانے کا میرا من نہیں کرتا (غزل)

گھر اپنا چھوڑ کر جانے کا میرا من نہیں کرتا

پھر اک بنجارہ بن جانے کا میرا من نہیں کرتا

کسی رستے کے کھو جانے کا مجھ کو غم نہیں ہوتا

کسی منزل کو اب پانے کا میرا من نہیں کرتا

یہ سب کچھ خواب ہے دھوکا ہے یا کوئی فسانہ ہے

معمہ کیا ہے سلجھانے کا میرا من نہیں کرتا

تمہارے روز کے ان من گھڑت فتووں پہ واعظ جی

کبھی اب غور فرمانے کا میرا من نہیں کرتا

کما لوں نام میں بھی قیس اور فرہاد سا لیکن

ستارے توڑ کر لانے کا میرا من نہیں کرتا

مزید غزلیں از ساجد علی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں