پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سیف سہسرامی کی غزلیں — Saif Sasarami Ghazals

سیف سہسرامی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جاگا ہے کچی نیند سے مت چھیڑئیے اسے (غزل)

جاگا ہے کچی نیند سے مت چھیڑئیے اسے

کیا جانے کیا جنون میں منہ سے نکل پڑے

ساون کی رت بھی اب کے برس بے خبر گئی

بادل اٹھے تو جانے کہاں پر برس گئے

قد آوری پہ اپنی ہمیں ناز تھا بہت

سورج اگا تو قد سے بھی سائے دراز تھے

مجرم بنے کہ سکہ تھا عہد قدیم کا

بازار لے گئے تو گرفتار ہو گئے

بچپن کی خواہشوں کا گلا گھونٹنا پڑا

جب ہم خلا سے پار ہوئے تو کھنڈر ملے

خلوت کا اس کی بھید کسی پہ کھلے گا کیا

دیواریں بے زبان ہیں گونگے ہیں آئنے

اے سیفؔ ہم بھی یوسف ثانی ہیں آج کل

اندھے کنوئیں سے نکلے تو بازار میں بکے

مزید غزلیں از سیف سہسرامی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں