ساحر سنامی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ارمان نکل جائیں ارمان بھرے دل کے (غزل)
ارمان نکل جائیں ارمان بھرے دل کے
حاصل ہوں مزے پھر سے ساقی تری محفل کے
منجدھار میں جاکر بھی ہم ڈوب نہیں سکتے
طوفان میں خوش ہوں گے مارے ہوئے ساحل کے
وہ نزع کے وقت آئے لب ہل نہ سکے اپنے
افسوس رہے دل میں ارمان تھے جو دل کے
غیروں کو بھرے ساغر ہم قطرے کو بھی ترسیں
انداز نرالے ہیں ساقی تری محفل کے
کہتے ہیں بہار آئی کیا خاک بہار آئی
نقشے ہیں وہی اب بھی افسردگئ دل کے
اب قربت ساحل کا ارمان نہیں باقی
وہ لطف لئے دل نے کچھ دورئ ساحل کے
جلوت میں جسے آئے خلوت کا مزہ ساحرؔ
انداز اسے بھائیں کیا گرمی محفل کے
مزید غزلیں از ساحر سنامی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں