پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صاحب شریہ کی غزلیں — Sahib Shreya Ghazals

صاحب شریہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ شب فرقت میں بھی یوں مسکرائے جا رہیں ہیں (غزل)

وہ شب فرقت میں بھی یوں مسکرائے جا رہیں ہیں

ہجر کے لمحے نہ کیوں ہم سے گزارے جا رہیں ہیں

اے خدا مجھ کو اجازت دے کہ اس کو چھو سکوں میں

کب سے ایسے چاند کو خالی نہارے جا رہیں ہیں

آسماں کے کینوس پر چاند باقی تھا بنانا

سو ترے چہرے سا اک چہرہ بنائے جا رہیں ہیں

نام لکھا پھر سے ہم نے ایک پنے پر تمہارا

اب وہی پنا تمہیں سے ہم چھپائے جا رہیں ہیں

عشق کی یہ روشنائی کم نہ ہو جائے کے ڈر سے

ہم چراغوں کی جگہ پر دل جلائے جا رہے ہیں

ایک وہ جو بھول سے بھی فون کرتے ہیں نہ ہم کو

اور پاگل ہم بزی نمبر ملائے جا رہے ہیں

سوچ لو آرام سے انکار کا کوئی بہانا

کون سا ہم چھوڑ کر یہ شہر بھاگے جا رہے ہیں

بے ادب کہہ کر مجھے رسوا کیا تھا یار جس نے

آج وہ ہر شعر پر تالی بجاے جا رہے ہیں

درد میں بھی عشق پر صاحب جو کہتے تم غزل ہو

لگ رہا خود سے ہی خود کو آپ مارے جا رہے ہیں

گر شور ہے دل میں بھرا تو خامشی اچھی نہیں (غزل)

گر شور ہے دل میں بھرا تو خامشی اچھی نہیں

جو غیر ہاتھوں میں پھنسی وہ زندگی اچھی نہیں

اک بار کی ہی ہار ہے اس کو نہ دل سے تو لگا

یوں زندگی سے ہار کر پھر خودکشی اچھی نہیں

جو دوست بن سج جائے وہ محفل نہیں محفل کوئی

یعنی اکیلے جشن کی کوئی خوشی اچھی نہیں

گر جسم کی ہی چاہ ہے اس کو محبت کیوں کہیں

نوچے ہوس میں جو بدن وہ تشنگی اچھی نہیں

محبوب کی آنکھیں اگر کرتی نہیں مدہوش تو

پھر چھوڑ دو یہ مے کشی یہ مے کشی اچھی نہیں

جو ہاتھ تھاما ہے مرا تو با وفا رہنا سدا

جو بے وفا ہو جاؤ تو پھر تم سکھی اچھی نہیں

کیسے خوشی اس کو کہوں جو چشم تیری نم کرے

اوروں کے غم کا ہو سبب وہ سر خوشی اچھی نہیں

صاحب جو کچھ بھی تم کرو تو فخر کے قابل کرو

دنیا کے آگے باپ کی نظریں جھکی اچھی نہیں

مزید غزلیں از صاحب شریہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں