صاحب احمد آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کتنا مجبور ہو گیا ہوں میں (غزل)
کتنا مجبور ہو گیا ہوں میں
تجھ سے جو دور ہو گیا ہوں میں
میرا ہونا بھی اب تو رسماً ہے
جیسے دستور ہو گیا ہوں میں
ایک دن اس نے چھو لیا تھا مجھے
خاک سے نور ہو گیا ہوں
کھینچتے ہیں مجھے یہ دار و رسن
جیسے منصور ہو گیا ہوں میں
میری گمنامیوں کے چرچے ہیں
کتنا مشہور ہو گیا ہوں میں
نظروں سے جب نظر وہ ملا کر چلے گئے (غزل)
نظروں سے جب نظر وہ ملا کر چلے گئے
بے جان تھا میں مجھ کو جلا کر چلے گئے
وہ پرسش ملال کو آئے تو تھے مگر
خود اپنی داستان سنا کر چلے گئے
کتنے نظارے منظر مشہود ہو گئے
رخ سے وہ جب نقاب اٹھا کر چلے گئے
مزید غزلیں از صاحب احمد آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں