پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سحر صدیقی کی غزلیں — Sahar Siddiqi Ghazals

سحر صدیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دیکھتے رہنا (نظم)

دیکھتے رہنا

کالی رات اور تیز ہوا کے چہروں سے

اک نہ اک دن پیڑ کا سایہ ڈر جائے گا

یہ جو اپنے آگے پیچھے سات سمندر رہتے ہیں

جانتے ہو نا ان کا ایک ہی مقصد ہے

ان کے ہاتھوں پر یہ خشکی یوں ہی باقی رہ جائے

سات سمندر کالی رات اور تیز ہوا

موسم کے ہاتھوں پہ نوحہ لکھتے ہیں

بحری قزاقوں کے دل میں گہرے نیلے پانی کا تو خوف نہیں

لیکن وہ بھوکے بگلوں سے ڈرتے ہیں

یہ دل تیرا میرا دل

ماضی حال اور مستقبل کے لفظوں کے اعراب تو اپنے دشمن ہیں

ہم دونوں کو مرنے سے پہلے تو آخر اس کا فیصلہ کرنا ہے

کتبوں کے متروک الفاظ کہاں جائیں

مزید غزلیں از سحر صدیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں