سحر سعیدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چنگاریوں کا رقص تھا بجھتے الاؤ میں (غزل)
چنگاریوں کا رقص تھا بجھتے الاؤ میں
کل رات ایک قتل ہوا تھا پڑاؤ میں
کیا اس کے جی میں آئی تھی وہ شخص کون تھا
اک چیخ کھو گئی تھی ندی کے بہاؤ میں
دنیا نے اس کی بات نہ مانی یہ اور بات
سنجیدگی ضرور تھی اس کے سجھاؤ میں
ہیں زیر آب گوہر نایاب بے شمار
کیا کیا سمیٹ لائیں گے چھوٹی سی ناؤ میں
یہ کون اپنے رخ کا سویرا لیے ہوئے
چپکے سے آ گیا مرے سونے پڑاؤ میں
اس جیسا کوئی دوسرا ملتا نہیں سحرؔ
مشہور تھا وہ شخص بہت رکھ رکھاؤ میں
مزید غزلیں از سحر سعیدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں