پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ساغر خلیقی کی غزلیں — Saghar Khaleeqi Ghazals

ساغر خلیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نظر میں حسن وفا کا شباب لیتا چل (غزل)

نظر میں حسن وفا کا شباب لیتا چل

یہ خار زار سے تازہ گلاب لیتا چل

قدم قدم پہ جہاں میں ہے امتحان حیات

عذاب چھوڑ دے کار ثواب لیتا چل

غموں کی دھوپ سے گھبرا نہ راہ ہستی میں

تو اپنے سر پہ جواں آفتاب لیتا چل

صنم کدے سے قدم اٹھ رہے ہیں سوئے حرم

خلوص دل میں نظر میں حجاب لیتا چل

یہی تو حل ہے یقیناً ہر ایک مشکل کا

تو اپنے ساتھ مقدس کتاب لیتا چل

اگر تجھے بھی زمانے کے ساتھ چلنا ہے

ہر اک سوال کا ساغرؔ جواب لیتا چل

میں ٹوٹ جاؤں گا نازک بنا ہوا ہوں میں (غزل)

میں ٹوٹ جاؤں گا نازک بنا ہوا ہوں میں

ذرا سنبھال کے رکھیے کہ آئنہ ہوں میں

کسی کے بس میں نہیں ہے کہ روک لے مجھ کو

میں جس مزاج سے چاہوں چلوں ہوا ہوں میں

میں جس مقام سے گزروں تہس نہس کر دوں

مرا مزاج نرالا ہے زلزلہ ہوں میں

چلے گا مجھ پہ جو ناکام ہو نہیں سکتا

ہے نام جس کا صداقت وہ راستہ ہوں میں

مزید غزلیں از ساغر خلیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں