پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ساغر سیالکوٹی کی غزلیں — Sagar Sialkoti Ghazals

ساغر سیالکوٹی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

شخص وہ کیا کمال کرتا ہے (غزل)

شخص وہ کیا کمال کرتا ہے

کام ہر بے مثال کرتا ہے

حسن سو بار چپ رہے لیکن

عشق پھر بھی سوال کرتا ہے

کس کو اپنا کہیں بتا مولیٰ

کون کس کا خیال کرتا ہے

عشق کرنا اسے نبھا دینا

درد ورنہ بے حال کرتا ہے

لوگ اس کو نواز دیتے ہیں

جو دلوں میں اجال کرتا ہے

کشمکش رات بھر رہی ساغرؔ

کون کس کو حلال کرتا ہے

اس کو چھو کر سنور گیا ہوں میں (غزل)

اس کو چھو کر سنور گیا ہوں میں

سنگ خوشبو بکھر گیا ہوں میں

نیک سیرت پری سا چہرہ تھا

کر کے سجدہ گزر گیا ہوں میں

جسم جاں سے جدا تو ہونا تھا

کون جانے کدھر گیا ہوں میں

لمس پا کر تمہارے پاؤں کا

دل سے دل میں اتر گیا ہوں میں

فیض اس کے بھلا نہ پاؤں گا

یاد آئے جدھر گیا ہوں میں

کام اک نیک ہو گیا مولا

ڈوب کر پھر ابھر گیا ہوں میں

ہار جانے کا غم نہیں ساغرؔ

ہار کر بھی سنور گیا ہوں میں

مزید غزلیں از ساغر سیالکوٹی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں