پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ساغر صاحب بدایونی کی غزلیں — Sagar Sahab Badayuni Ghazals

ساغر صاحب بدایونی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آخری بس تیرا ہی تو اک سہارا ہے مجھے (غزل)

آخری بس تیرا ہی تو اک سہارا ہے مجھے

جھولتی رسی نے شدت سے پکارا ہے مجھے

دور تک کوئی کنارا بھی نہیں ہے زندگی

بیچ رستے میں کہاں لا کے اتارا ہے مجھے

رقص کرتی ہے اداسی جس طرح اندر مرے

ساری دنیا کی اداسی بھی گوارا ہے مجھے

تو مرے جو سامنے بیٹھا ہے وہ بھی ٹھیک ہے

کچھ نہ بولے گا تو وہ بھی اک اشارہ ہے مجھے

تو مرا ہے تو سمجھ لوں گا مری قسمت ہے یہ

تو نہیں ہے تو سمجھ لوں گا خسارا ہے مجھے

یہ اداسی چہرے پر آنے سے پہلے دیکھتے (غزل)

یہ اداسی چہرے پر آنے سے پہلے دیکھتے

مجھ کو تم میرے گزر جانے سے پہلے دیکھتے

آپ کو جو یہ دکھائی دیتا ہے ملبہ مرا

گھر ہوا کرتا تھا ویرانے سے پہلے دیکھتے

یہ بھی کوئی وقت ہے کیا دیکھنے والا مجھے

تم مجھے اس کے چلے جانے سے پہلے دیکھتے

جان لیتے کیا ہوا تھا اس کہانی میں اگر

زندگی کی فلم تم گانے سے پہلے دیکھتے

اب ہماری موت پر رونے سے بھی کیا فائدہ

یہ عمارت آپ گر ڈھانے سے پہلے دیکھتے

اک نظارا رہ گیا باقی تمہارا دیکھنا

یہ نظارا زہر تم کھانے سے پہلے دیکھتے

مزید غزلیں از ساغر صاحب بدایونی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں