ساگر جلال آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پیمانہ ترے لب ہیں آنکھیں تری مے خانہ (غزل)
پیمانہ ترے لب ہیں آنکھیں تری مے خانہ
جس نے بھی تجھے دیکھا تیرا ہوا دیوانہ
اس طرح بدل جانا اک پل میں ترا ساقی
ہر شخص بلاتا ہے کہہ کر تجھے بیگانہ
مشہور زمانے میں ہے دریا دلی تیری
اک جام دے مجھ کو بھی اے ساقیٔ مستانہ
اے شمع تیری لو میں وہ کون سی خوبی ہے
جو تجھ سے گلے مل کر جل جاتا ہے پروانہ
جو پاس ہے ساگرؔ کے سب کچھ ہے ترا ساقی
جاں بھی ترا تحفہ ہے دل بھی ترا نذرانہ
مزید غزلیں از ساگر جلال آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں