پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ساگر حضورپوری کی غزلیں — Sagar Huzoor Puri Ghazals

ساگر حضورپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ خوش فہمی بچاؤ کے لیے ہے (غزل)

یہ خوش فہمی بچاؤ کے لیے ہے

کہ دریا بس بہاؤ کے لیے ہے

چرانے دوں کسی سورج کو کیسے

یہ شبنم جو الاؤ کے لئے ہے

تری تالی بھی کوئی فتنہ ہوگی

تری تھپکی بھی تاؤ کے لیے ہے

بے مرہم ہی رہو کہ یہ نمک تو

ہمارے اپنے گھاؤ کے لئے ہے

دھڑکنا بھی ضروری نئیں ہے اس کا

نہ ہی یہ دل لگاؤ کے لیے ہے

ابھی محفوظ ہیں ملاح سارے

بھنور فی الحال ناؤ کے لیے ہے

ہوا میں غرق ہے ہر موج ساگرؔ

کنارا بھی کٹاؤ کے لیے ہے

دور پاس ہو کر بھی (غزل)

دور پاس ہو کر بھی

عام خاص ہو کر بھی

پوجتے رہے پتھر

رب شناس ہو کر بھی

ہے قبول ہر آمد

آ اداس ہو کر بھی

گھونسلے نہیں بچتے

اب بے ماس ہو کر بھی

خشک ہو نہیں سکتے

ہونٹ پیاس ہو کر بھی

زخم چھو نہیں پائی

رت کپاس ہو کر بھی

بد گماں نہیں ساگرؔ

بد حواس ہو کر بھی

مزید غزلیں از ساگر حضورپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں