ساگر حیدر عباسی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یار کی خبر لینے چارہ گر نہیں جاتا (غزل)
یار کی خبر لینے چارہ گر نہیں جاتا
لفظوں کے دلاسوں سے زخم بھر نہیں جاتا
ہر طرف اداسی کے ہوں گے منتظر جالے
اس خیال سے واپس اپنے گھر نہیں جاتا
خوبرو بہت آئے تیرے بعد بھی لیکن
زخم تجھ سے کھایا جو اس کا ڈر نہیں جاتا
کوئی لاکھ بھی کہہ دے وقت سب مٹا دے گا
دل پہ جو لکھا جائے وہ اثر نہیں جاتا
روز مسکراتا ہوں درد چھپ بھی جاتا ہے
رات ڈھلتے ہی لیکن یہ ہنر نہیں جاتا
ساگرؔ اس کی یادوں کا آخری امیں ٹھہرا
سانس تھم بھی جائے تو یہ سفر نہیں جاتا
مزید غزلیں از ساگر حیدر عباسی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں