سفر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خوشی بھی چھین لوں گا دکھ منا لے (غزل)
خوشی بھی چھین لوں گا دکھ منا لے
ستم تیرے سہوں گا دکھ منا لے
جسے بھی یاد آتی ہے مری اب
اسے بس یہ کہوں گا دکھ منا لے
تیری تقدیر ہے تعبیر میری
تجھے میں ہی ملوں گا دکھ منا لے
تری یہ ہار مجھ کو درد دے گی
خودی دل توڑ لوں گا دکھ منا لے
یوں جلتا چھوڑ کر غلطی کری ہے
میں سب کچھ لے جلوں گا دکھ منا لے
مرا دل بھی مجھے للکارتا ہے
محبت پھر کروں گا دکھ منا لے
سفرؔ گر رہزنوں کا رب نے پوچھا
ترا ہی نام لوں گا دکھ منا لے
بے بسی اور کچھ دنوں تک ہے (غزل)
بے بسی اور کچھ دنوں تک ہے
آ گئی چاندنی سروں تک ہے
کونسا دور آ گیا صاحب
شعر محدود قافیوں تک ہے
شمس سے جانے کیوں محبت کی
آپ کی حیثیت دیوں تک ہے
جب تمہیں وقت ہو چلی آنا
ہجر کی شب کئی شبوں تک ہے
اس محبت کو کس طرح بھولوں
نقش جس کا پڑا دروں تک ہے
کیوں یہ خوشبو جگہ جگہ پھیلی
پھول پتی تو بس تنوں تک ہے
آپ کی سوچ سے بہت آگے
بس رہی زیست بلبلوں تک ہے
کون بخشے مجھے سفرؔ جنت
شاعری آ گئی لبوں تک ہے