پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سعید الزماں عباسی کی غزلیں — Saeeduzzamaan Abbasi Ghazals

سعید الزماں عباسی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہاں درخت تھے سایہ تھا کچھ دنوں پہلے (غزل)

یہاں درخت تھے سایہ تھا کچھ دنوں پہلے

عجیب خواب سا دیکھا تھا کچھ دنوں پہلے

یہ کیا ہوا کہ اب اپنا بھی اعتبار نہیں

ہمیں تو سب کا بھروسا تھا کچھ دنوں پہلے

ہمارے خون رگ جاں کی لالہ کاری سے

جو آج باغ ہے صحرا تھا کچھ دنوں پہلے

اسی افق سے نیا آفتاب ابھرے گا

جہاں چراغ جلایا تھا کچھ دنوں پہلے

ابھی قریب سے گزرا ہے اجنبی کی طرح

وہ ایک شخص جو اپنا تھا کچھ دنوں پہلے

جنہیں دریدہ دہن کہہ کے ہونٹ سیتے ہو

انہیں سخن کا سلیقہ تھا کچھ دنوں پہلے

کھو دیا ہم نے اعتبار اپنا (غزل)

کھو دیا ہم نے اعتبار اپنا

بس یہیں تک تھا اختیار اپنا

داغ دل جل اٹھے جو گل مہکے

رنگ دکھلا گئی بہار اپنا

جانے کس کس کے منتظر ٹھہرے

صرف ہم کو تھا انتظار اپنا

آنکھیں دل کی سفیر ہوں شاید

آپ دیکھیں تو شاہکار اپنا

مزید غزلیں از سعید الزماں عباسی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں