پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سعید سہروردی کی غزلیں — Saeed Soharwardi Ghazals

سعید سہروردی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کل جو پیچھے چھوٹ گیا (غزل)

کل جو پیچھے چھوٹ گیا

سپنے میرے لوٹ گیا

آنکھ سے کوئی آنسو ٹپکا

یا کوئی چھالا پھوٹ گیا

ہونٹ تک اپنے آتے آتے

ہاتھ سے پیالہ چھوٹ گیا

جس سے دل کی آس لگی تھی

وہ تارا بھی ٹوٹ گیا

چارہ گری بھی کام نہ آئی

زخم پہ نشتر ٹوٹ گیا

قرض یاراں ادا نہیں ہوتا (غزل)

قرض یاراں ادا نہیں ہوتا

شعر دکھ کا صلہ نہیں ہوتا

وہ جدا مجھ سے ہو گیا لیکن

داغ دل سے جدا نہیں ہوتا

ایک پل میں صدی گزرتی ہے

اس کے آنے سے کیا نہیں ہوتا

اس کی آنکھیں تو بات کرتی ہیں

وہ مگر لب کشا نہیں ہوتا

جادۂ غم میں آرزو کے سوا

ہم سفر دوسرا نہیں ہوتا

مزید غزلیں از سعید سہروردی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں