پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سعدیہ صابر مرزا کی غزلیں — Sadiya Sabir Mirza Ghazals

سعدیہ صابر مرزا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عجیب بات تھی (نظم)

عجیب بات تھی

میرے مزاج میں

بھاگتی رہی میں

جانے کس کی تلاش میں

بے ارادہ

بے وجہ

ادھر ادھر

ڈگر ڈگر

دریا دریا

کو بہ کو

سراسیمگی کے عالم میں

عجب دیوانگی میں

عجب حیرانگی لئے

جنوں کی حد کو پار کر کے

ہر کسی پر وار کر کے

پہنچ گئی وہاں پر میں

جس کے آگے

کوئی رہ گزر نہ تھی

مزید غزلیں از سعدیہ صابر مرزا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں